درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)اوگرا نے جولائی کے مہینے کے لیے درآمد شدہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سوئی نادرن کے لیے آرایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے آرایل این جی کی قیمت میں 0.40ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے،سوئی سدرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت 6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق جون میں سوئی نادرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.13ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ جون میں سوئی سدرن کے سسٹم پرآرایل این جی کی قیمت6.27 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
ایل این جی