جماعت اسلامی کا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ

  جماعت اسلامی کا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا ...

  

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ کردیا، صدر سے تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیل پانی کی طرح بہہ رہا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، بلوچستان رو رہاہے، جنوبی پنجاب کی پسماندگی برقرار ہے، قبائلی اضلاع کے حالات خراب ہورہے ہیں، اندرون سندھ مسائل بڑھ رہے ہیں، کراچی میں پانی ہے نہ ٹرانسپورٹ، پہلی حکومت دیکھی ہے جس کے وزراء بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے احتجاج اوردھرنوں میں بیٹھے ہیں، حکمران احتجاج کریں گے تو عوام مسائل کے حل کیلئے کہاں جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن ا ور اب تحریک انصاف کے ادوار میں دیکھا اور سنا ہے کہ صدر جو تقریر کرتا ہے لگتا ہے ایک ہی آدمی نے ان سارے صدور کی تقریر لکھی تھی، مسائل بڑھتے گئے، قومی ایشوز کو زیر بحث نہیں لایا جاتا۔ ہر صدر نے حکومت کی تعریف ان کے اقدامات کو تحفظ فراہم کیا جبکہ صدر کو حکومتی وعدوں پر بات کرنی چاہیے تھی کیونکہ یہ حکومت تبدیلی کا نام لے کر عوام سے مینڈیٹ لیا، وعدوں کا تجزیہ پیش کرنا چاہیے تھا، صدر کے خطاب سے مسائل اور مایوسی میں مزید اضافہ ہوا ہے، کشمیر جوکہ پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اسی دور حکومت میں کشمیر نامی ریاست کا نام نقشہ پر ختم ہوکر رہ گیا کب تک مقبوضہ کشمیر میں خون بہے گا، حکومت نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی کیلئے کیا کیا، اس حکومت سے اتنا نہیں ہوسکا کہ ساری سیاسی قیادت کو اکٹھا کرلیتی۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -