بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاریخی اقدام، ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائینگے: گورنر پنجاب

    بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاریخی اقدام، ملک کو مضبوط اور خوشحال ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دیامیربھاشاڈیم پرتعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے،انشاء اللہ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ گزشتہ روزگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے ملاقات کی جس میں سیاسی و حکومتی اموراور کورونا کے خلاف اقدامات بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے کوئی جتنا بھی طاقتور ہو وہ احتساب سے بچے نہیں سکے گا ہم نے ملک کو کر پشن کے ناسور سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کرترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے۔ ملکی ترقی اور خوشحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کر ے۔گورنر نے کہا کہ کو روناکی وجہ سے پاکستان کو معاشی کے ساتھ ساتھ دیگر چیلنجز کا بھی سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نے پنجاب میں فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو بھر پور سپورٹ کیا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہونا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ عید پر کورونا کے ایس اوپیزپر عملددرآمد کو ہر صورتحال یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں پاکستان مشکل تر ین حالات کے باوجود کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے احساس پروگرام حکومت کی غر یب دوستی کی عظیم مثال ہے اور کامیاب جوان پروگرام بھی حکومت کا نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی پروگرام ہے تحر یک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -