ریاض احمد میمن ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹیٹ لائف انشورنس نامزد

ریاض احمد میمن ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹیٹ لائف انشورنس نامزد

  

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے جاری کر دیئے گئے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن کراچی ریاض احمد میمن ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ریاض احمد میمن کو چیئرمین سٹیٹ لائف کارپوریشن کا اضافی چارج بھی 3 ماہ کیلئے تفویض کیا گیا ہے،ریاض احمد میمن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔پولیس سروس گریڈ 20 کے اویس احمد ملک کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں اس سے قبل ڈی آئی جی اویس احمد ملک پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -