سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 66.19پوائنٹس کم ہو گیا، سونا 400تولہ مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 13روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے66.19پوائنٹس کی کمی سے 36679.03 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 55.95 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 44کروڑ4لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت29.56فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی خریداری کا رجحان برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36890پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی غالب آگئی یہاں تک کہ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس66.19پوائنٹس کی کمی سے36679.03پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 34.37پوائنٹس کی کمی سے15893.45پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31.88پوائنٹس کی کمی سے 26189.08پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز386کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے147کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ216میں کمی اور23میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے سے گھٹ کر69کھرب33ارب59کروڑ49لاکھ روپے ہو گیا۔بدھ کو32کروڑ83لاکھ94ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں 13کروڑ78لاکھ 56ہزارشیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت86.82روپے کے اضافے سے1426.69روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 56.91روپے کے اضافے سے1597.91روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص100روپے کی کے کمی سے 9400روپے اورپریمیئر شوگرکے حصص 40.58روپے کی کمی سے 500.54روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ9300روپے ہو گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت14ڈالرکے اضافے سے 1808ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا400 روپے کے اضافے ہو کر 1لاکھ 9ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے 93ہزار707روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے166.70روپے سے گھٹ کر166.65روپے اورقیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے بڑھ کر206.50روپے سے بڑھ کر 208روپے اور قیمت فروخت208.50روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید43.90روپے اور قیمت فروخت 44.40روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے برقرار رہی۔
سٹاک مارکیٹ