ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجی کیمپ لاہور کے عملے کی طرف سے ملتان ٹرانسفر ہونے والے ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کے اعزاز میں الوداعی اور نئے تعنیات ہونیوالے ڈائریکٹر حج زاہد محمود چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر حج ذکاء اللہ سید مجیب شاہ، شیخ اختر کی طرف سے ریحان عباس کھوکھر کی ایک سالہ تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبر دست خراج تحسین ریحان عباس کھوکھر نے حج 2019ء میں حاجی کیمپ لاہور میں نئی خوبصورت روایات متعارف کرا کر حاجیوں اور اہل لاہور کے دل جیت لیے ہیں۔ نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور زاہد محمود چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہیں امید کرتے ہیں ریحان عباس کھوکھر کی روایات کو آگے بڑھائیں گے الوادعی اور استقبالیہ تقریب سے شیخ اختر، سید مجیب شاہ اورذکاء اللہ کا خطاب، ملتان ٹرانسفر ہونیوالے ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھر نے اس موقع پر کہا اہل لاہور کی محبتوں کو بھول نہیں سکتا میں زاہد محمود چوہدری کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اس موقع پر حاجی کیمپ لاہور کے نئے ڈائریکٹر زاہد محمود چوہدری نے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر حاجی کیمپ لاہور کی طرف سے سبکدوش ہونیوالے ریحان عباس کھوکھر اور آنے والے ڈائریکٹر زاہد محمود چوہدری کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب

مزید :

صفحہ آخر -