اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے

جج محمد بشیر نے سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزمان اور انکے وکلا پیش نہ ہو سکے۔ دور ان سماعت نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریفرنس کا مکمل ریکارڈابھی واپس نہیں آیا،ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 09 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -