ایئرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے الگ سے کیبن بنا دیئے گئے

  ایئرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے الگ سے کیبن بنا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے مسافر ماؤں کیلئے اچھا اقدام کرتے ہوئے ملکی ایئرپورٹس پر نومولود بچوں کو دودھ پلانے کیلئے الگ سے کیبن بنا دیئے۔اس ضمن میں ترجمان سی اے اے نے بتایاکہ فی الحال کیبن اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر نصب کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لاؤنج میں دو، دو کیبن نصب کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو خلوت فراہم کرنے کیلئے کیبن نصب کیے گئے ہیں۔انہوں نیبتایا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ایسے کیبن نصب کیے جارہے ہیں۔
ایئرپورٹس

مزید :

صفحہ آخر -