پاکستان میں ٹیلنٹ اور چار ٹرڈا کاؤنٹنٹ ختم ہو گئے جو غیر ملکیوں کو نوازا جا رہا ہے؛ اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں ٹیلنٹ اور چار ٹرڈا کاؤنٹنٹ ختم ہو گئے جو غیر ملکیوں کو نوازا جا ...

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری معاملے مناسب ہدایات کے ساتھ فیصلہ جاری کریگی۔نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری معاملے پر کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ جوائنٹ وینچر کے تحت امریکی کمپنی کو روز ویلٹ ہوٹل دیا جارہاہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت نے مناسب ہدایات کے ساتھ فیصلہ جاری کریگی۔ عدالت نے کہاکہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ختم ہوگئے جو غیر ملکی شہریوں کو نوازا جارہاہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ جوائنٹ وینچر میں کسی شخص یا کمپنی کے مفاد کو نہیں دیکھا جائے گا۔

جوائنٹ وینچر

مزید :

صفحہ آخر -