قصور پورہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دالا، 3افراد ہلاک،1زخمی

قصور پورہ، تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دالا، 3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں ڈمپر کے بریک فیل ہو جانے سے3 موٹر سائیکل سوار کچلے جانے سے 3نوجوان موقع پرہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔پولیس نے کرین منگوا کرلاشوں اور زخمی کوڈمپرکے نیچے سے نکالا۔ بتایاگیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے میں کچرے سے بھراتیز رفتار ڈمپر نمبری ایل ای ایس865 آزادی فلائی اوور سے بتی چوک کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک اسکی بریک فیل ہوگئی اور میٹرو شاپنگ سنٹر کے پاس موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا۔جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرجان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ریسکیو کی ٹیموں نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو کی عمران اور طارق کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو فیروز والا کے رہائشی تھے جبکہ تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے بھجوا دی ہیں جبکہ ڈرائیور پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔جاں بحق افراد کی عمریں 30سے40سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق افراد کے ورثا ء کو جب اطلاع ملی وہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور دحاڑیں مار کر روتے رہے۔ڈی ایس پی کے مطابق آج ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ور ثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
ڈمپر حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -