کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو آخری حد تک جائینگے، گورنرسندھ

کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو آخری حد تک جائینگے، گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتیں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی انکوائری لوگوں کی اموات سے متعلق تھی اور اس سال انکوائری شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے متعلق ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ کے الیکٹرک کے خلاف لوڈشیڈنگ پر مخصوص انکوائری ہوگی اور اگر کے الیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو تنہا تو نہیں چھوڑیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتیں گے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کہتی ہے فیڈر ٹرپ ہوگیا حالانکہ وہ لوڈ برداشت نہیں کرسکتے، ہماری کوشش تھی کے الیکٹرک کراچی کو بجلی کی سپلائی بہتر کرے، بن قاسم کو فرنس آئل پر منتقل کرنے کیلئے بند رکھا گیا ہے۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -