جرمنی کے قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

  جرمنی کے قونصل جنرل کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سبکدوش ہونے والے جرمنی کے قونصل جنرل مسٹر یوجین وولفارتھ نے بدھ کے روز یہاں سندھ اسمبلی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی سے الوداعی ملاقات کی۔دونوں معززین نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ دار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے روایتی تحائف پیش کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -