عزیر بلوچ کو جرائم کرتے کبھی نہیں دیکھا، شرجیل میمن

عزیر بلوچ کو جرائم کرتے کبھی نہیں دیکھا، شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سابق وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عزیر بلوچ کو کبھی جرائم کرتے نہیں دیکھا،سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا یقین نہیں البتہ سانحہ 12 مئی میں ایم کیو ایم کا کردار ضرور ہے کیونکہ انہوں نے لوگوں کو آنے کی اجازت دی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عزیر بلوچ کے ذریعے خواتین کا کوئی مسئلہ حل نہیں کرایا، ایک دوست کا ٹرک چوری ہوا تھا جس کے لیے ظفر بلوچ سے رابطہ کیا، اسی طرح ایک اور عزیز کی گاڑی چوری ہوئی تب بھی ظفر بلوچ سے ہی رابطہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جرائم کیلیے عزیر بلوچ سے کسی پیپلزپارٹی رہنما نے رابطہ نہیں کیا، لیاری میں پیپلزپارٹی نے امن قائم کرنے کیلئے سب سے پہلے بات کی، لیاری میں مختلف گروپس تھے اور وہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا تھا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ لیاری گینگ وار اور کچھی رابطہ کمیٹی کے درمیان ہونے والے تنازع کو حل کرانے کے دوران کے آر سی کے دفتر میں ہی ایک بار عزیربلوچ سے ملاقات ہوئی تھی۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہاکہ میں نے عزیر کو کبھی اپنی آنکھوں سے جرائم کرتے نہیں دیکھا، عزیر بلوچ کے کسی جرم کا عینی شاہد نہیں ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -