سندھ حکومت نے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کرلیے

سندھ حکومت نے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کرلیے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں دو درجن سے زائد نئے ڈاکٹرز کو بھرتی کرلیا، جنہیں اندرون سندھ کے اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے صوبائی حکومت مسلسل اقدامات اٹھارہی ہے لیکن اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ اب بھی حل طلب تھا جسے سندھ حکومت نے حل کردیا۔محکمہ صحت سندھ نے اندرون سندھ کے اسپتالوں کیلیے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے ہیں، جنہیں صرف 89 روز بطور طبی ماہر خدمات انجام دینا ہوں گی اور ایک ایک ڈاکٹر کو ماہانہ 1 لاکھ روہے تنخواہ ادا کی جائے گی۔محکمہ صحت سندھ نے میڈیکل افسر کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ مختلف ڈویژن میں تعینات ڈاکٹرز کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نئے ڈاکٹرز کو دادو، قمبر، سانگھڑ، شکار پور اور لاڑکانہ میں تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سے 1800 سے زائد کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 63 ہزار 829 متاثرہ افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -