پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں تارکین وطن سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات،نایاب نسل کے پرندے،ایرانی ڈیزل اور چھالیہ سمیت مختلف اشیاء برآمد کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سپرہائی وے (کراچی)، وند ر اور گوادر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 02کلوگرام کرسٹل برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ دوران چیکنگ مسافر کو چ سے نایاب نسل کے40 پرندے(چکور) برآمدکر لئے جن میں سے 10پرندے گرمی کی وجہ سے مر د ہ پا ئے گئے۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 17 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20,493 کلو گرام چھالیہ، 696پیکٹ گٹکا،709 کاٹن ایر انی جوس،184عدد ٹائر،70بیگ چائنا سالٹ،65کاٹن ایرانی چاکلیٹ،10کاٹن آئل پینٹ،40ٹن کرومائٹ سٹون اور متفرق اشیاء برآمد کر تے ہو ئے16افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا80,732لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ ادھرگوادر(بلوچستان) میں کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 26ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل اور تقریبا 12ہزار لیٹر ایرانی پٹرول برآمدکرلیا گیا۔گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے52تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -