کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیے جائیں،سیدہ سبین فاطمہ

کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کیے جائیں،سیدہ سبین فاطمہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیا پرسن اور سوشل ایکٹوسٹ سیدہ سبین فاطمہ نے ایک بیان میں اس خبر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کراچی کو بجلی کی ترسیل کرنے والے ادارے نے کیبل نیٹ ورک کے کیبل کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بے قصور صارفین جو کیبل کے ذریعہ لائیو ٹی وی چینلز اور انٹر نیٹ کی سروسسز استعمال کرتے ہیں۔ کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا ہے نہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی سابقہ اور حالیہ کارکردگی سے کسی خیر کی ہر گز توقع نہیں کی جا سکتی اور کیبل آپریٹر لوگوں سے ماہانہ فیس وصول کر چکے ہیں اگر ان دونوں سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے درمیان چپقلش رہی تو اس کا نقصان صارفین کو ہوگا۔ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے طالب علم آن لائن کلاسز لیتے ہیں جبکہ ان کو مطالعہ کے لئے بھی انٹر نیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس جدید ترقی یافتہ دور میں جہاں اقوام عالم اپنے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں رہتی ہیں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مہذب معاشروں کی نقل کی جاتی ہے مگر ان کی ترقی اور ان کی خدمات کی تقلید نہیں کی جاتی۔ کیا پاکستان کے شہری کا یہ قصور ہے کہ وہ ایک غریب اور کرپشن زدہ ملک میں پیدا ہوا۔ سیدہ سبین فاطمہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ صارفین کو کیبل کی سروس سے محروم نہ ہونا پڑے

مزید :

صفحہ آخر -