کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ ریٹیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا فی کلو 6 روپے مہنگا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل بازار میں ڈھائی نمبر آٹا 54 روپے کلو ہوگیا ہے۔ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے کا ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فائن آٹے کی فی کلوقیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے 2900 روپے کا ہوگیا ہے۔