آرکروما نے سینی ٹائزرز تیار کرنے شروع کردیئے

  آرکروما نے سینی ٹائزرز تیار کرنے شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرکروما سینٹر آف ایکسی لینس کی ریسرچ و ڈیولپمنٹ کی ٹیم نے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کی روشنی میں کیرالون ایچ ایس (Kieralon® HS) کے نام سے وسیع اقسام کے ہینڈ سینی ٹائزرز تیار کرلئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت اسپتالوں، آئیسولیشن سینٹرز، طبی اداروں، اور صحت عامہ سے متعلق ماحول میں سینی ٹائزرز کی طلب زیادہ ہے۔ تمام فیکٹریوں، دفاتر اور عوامی مقامات پر سینی ٹائزرز کا استعمال لازم ہوچکا ہے اور اسکی طلب اب بڑھتی جارہی ہے۔ اس ضمن میں کلر اور کیمیکل سے پائیدار سہولیات فراہم کرنے والے صف اول عالمی ادارے آرکروما نے لانڈھی میں وسیع اقسام کے ہینڈ سینی ٹائزرز کی بڑے پیمانے پر مئی 2020 سے تیاری کا آغاز کیا۔ کیرالون ایچ ایس کی رینج مختلف اقسام میں تیار کی جارہی ہے تاکہ وسیع اقسام کے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرسز کا خاتمہ ممکن ہو اور لوگوں کو درپیش صحت و صفائی کی ضروریات پوری ہوں۔ ان میں جلد کے آرام کے پیش نظر ملائم، نہ چپکنے والے اور جلد خشک ہونیکی خصوصیات شامل ہیں۔ رواں سال اپریل میں آرکروما نے برازیل میں موی پلس ایچ پی سی 9600 کے نام سے نئے گاڑھے سینی ٹائزنگ جیل متعارف کرائے تاکہ عالمی سطح پر مطلوب عام زیر استعمال گاڑھے سینی ٹائزنگ جیلز کی طلب کو پورا کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -