پی ٹی آئی کراچی کا گندم چوری پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی کراچی کا گندم چوری پر نیب سے تحقیقات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کا سندھ میں گندم کی چوری اور خردبرد پر نیب سے نوٹس کا مطالبہ اسی حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ گندم چوری کے معاملے پر نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیکر کاروائی کریں پیپلزپارٹی کے مداریوں کا گندم پر جذباتی بھاشن جاری ہی تھا کہ دوسری جانب گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر مراد شیخ اور دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جن صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے سندھ حکومت ابھی تک گندم کے حوالے سے کوئی فیصلہ تک نہیں کرسکی ہے لاکھوں ٹن گندم گداموں اور دہوپ میں سڑ رہی ہے لاکھوں ٹن چوری ہوچکی ہے کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سندھ حکومت کی مافیا کو نوازنے کا نیا طریقہ ہے سندھ حکومت گندم اور آٹے مافیا کے ساتھ ملکر شہریوں کو لوٹ رہی ہے بینظیر بھٹو کی پارٹی کو اب کرائے پر مقرر ترجمان چلانا شروع ہوگئے ہیں پیپلزپارٹی کے ملک دشمن بیانات کوئی نئی روایت نہیں ہر شعبے میں ناکامیوں کے ریکارڈ بنانے والے ملک کو چلانے کی باتیں کررہے ہیں تحریکوں کی بات کرنے والی جماعت بلاول ہاؤس کے بنکر سے باہر نکلے صوبائی وزراء کوشش میں ہیں کہ کسی طرح سے وہ اویس ٹپی بن جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -