لیڈی ہیلتھ ورکرزکا معطل اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کے خلاف احتجاج

          لیڈی ہیلتھ ورکرزکا معطل اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کے خلاف احتجاج

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیڈی ہیلتھ ورکرزاوردیگر ملازمین کی ڈی ایچ او کورنگی ٹاؤن کے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کے خلاف پریس کانفرنس بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پینشن، سروس بکس میں ہیر پھیر و دیگر مسائل کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز اوردیگر ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او کورنگی ٹاؤن کے معطل اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ عزیز خان تنخواہوں کی ادائیگی، پینشن، سروس بک و دیگر معاملات میں رکاوٹیں پیدا کررہا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور معطل اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ عزیز خان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اس موقع پر پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر محمد جاوید عظیم نے کہا کہ تنخواہوں، پینشن،سروس بکس ودیگر مسائل کا ملازمین شکار ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -