صارفین کو ریلیف دینے کیلئے میپکو ٹیمیں متحرک،انجینئر طاہر محمود
ملتان (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے میپکو کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ہزاروں ملازمین اور انجینئرز چوبیس گھنٹے سروسز فراہم کررہے ہیں اور سب ڈویڑنل شکایات سنٹر ز میں صارفین کی آن لائن شکایات کا اندراج بھی یقینی بناکر انکا ازالہ کیاجارہاہے۔ میپکو کی ٹیمیں فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لئے ہفتہ وار ای۔ کچہریوں کا انعقاد بھی کیاجارہاہے جس میں تین گھنٹے صارفین کی ٹیلی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
فونز پر شکایات سْن کر ان کے ازالے کے لئے اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے درج ہونے والی شکایات پر تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وہ سب ڈویڑنل، ڈویڑنل اور سرکلوں کی سطح پر قائم کسٹمرسروسز سنٹرز اور شکایات مراکز میں درج ہونے والی آن لائن شکایات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجیں تاکہ ہر سب ڈویڑن کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاسکے۔ افسران شکایات مراکز میں خود بھی چیکنگ کریں اور شکایات کے ازالے پر مامور سٹاف کی ٹی اینڈ پی اور سیفٹی ایس او پیز کی کارکردگی بھی چیک کریں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود نے دس بجے صبح سے دن ایک بجے تک مسلسل تین گھنٹے جاری رہنے والی ”ای کچہری“میں 75صارفین کی شکایات سْنیں جس میں نئے کنکشنوں کی تنصیب کی، خراب میٹروں کی تبدیلی کی، سپلائی میں تعطل آنے، ایل ٹی لائنوں کی تنصیب، کم وولٹیج، خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، ٹرانسفارمرز کی استعدادکارمیں توسیع، نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب، پی وی سی /لوٹینشن تاروں کی تبدیلی، پول کی تنصیب، ہائی ٹینشن /لوٹینشن پروپوزلز، ٹوٹے ہوئے پولز کی تبدیلی، گھر کے اوپر سے گزرنے والی لائن کی شفٹنگ اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بلوں کی بروقت ادائیگی کرکے اپنا فریضہ پوراکریں۔ انہوں نے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو براہ راست فونز کرکے صارفین کی درج ہونے والی شکایات پر رابطہ کیا اور ان شکایات پر فوری کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور، ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی، ایڈیشنل ایکسین کسٹمرسروسز سنٹر تاج قمر اور ایس ڈی او ریجنل شکایات سنٹر شبیر احمدنے بھی ای کچہری میں صارفین کی شکایات سْنیں۔
طاہر محمو