سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،اویس خان دریشک

سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے،اویس خان دریشک

  

جام پور(نامہ نگار) زندگی میں محنت کرنے اور اپنے پیشہ سے مخلص لوگ ہر مقام پر سرخرو ہوتے ہیں۔ سرکاری ملازمین حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہنچانے کے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

لیے لگن سے کام کریں۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک نے ڈپٹی ڈی ای او کے کلرکوں میں اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی لیٹر تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی۔ ڈپٹی ڈی ای او محمد طارق خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کے لیے کثیر فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ سکولوں میں اردو نصاب سے بچوں کے اندر تحقیقی تعلیم کے علاوہ ترقی کے مواقع ملیں گے۔ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے پنجاب حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی۔ ڈپٹی ڈی ای او نے کہا کہ ددوہزار پندرہ میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کو بروقت مکمل کرنے اور اساتذہ کی پروموشن اور تبادلہ جات میں ملازمین نے دن رات ایک کرکے کامیاب کر ایا ہے۔ اچھے اور کام کرنے والے ملازمیں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چوروں کے لیے ضلع راجن پور میں کوئی جگہ نہ ہے۔

اویس خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -