ہارون آباد:نہر ہاکڑہ کی مرمت وتوسیع کیلئے77کروڑ کے فنڈز منظور
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں نہر ہاکڑہ کی مرمت و توسیع کیلئے 77کروڑ روپے کی خطیر رقم کے فنڈز منظور کرلئے گئے ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی رہنماء (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
شوکت محمود بسراء ترجمان حکومت پنجاب نے میڈیا نمائندگان کیساتھ خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری کیساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نہر ہاکڑہ کی مرمت و توسیع کیلئے 77کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے جن میں سے 40کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں اور اللہ کے فضل و کرم سے نہر کی توسیع او ر مرمت کا کام بھی شروع ہوچکا ہے، منصوبے کا مقصد ٹیلوں پر موجود کاشتکاروں کو پانی فراہم کرنا ہے، کیونکہ کسان و کاشتکاروں کی خوشحالی ہی ملک و قوم کی خوشحالی ہے، ہیڈ سیون آر روڈ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ کیلئے ایک کروڑ کے فنڈز بھی ریلیز ہوچکے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد اس کی تعمیر بھی ہوجائیگی، شوکت محمود بسراء نے مزید کہا کہ ہارون آباد تحصیل کو ضلع کا درجہ دلوانے کیلئے کوشاں ہوں میری سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔
فنڈز منظور