بہاولپور:ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے

      بہاولپور:ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹروے پولیس نے دیہی علاقوں سے خانقاہ شریف جانیوالے شریف شہریوں کی زندگی اجیرن کردی کے ایل پی روڈ عبورکرنے پرموٹرسائیکل سواروں کوپکڑکربھاری جرمانے وصول کرنے لگے غریب مریض اورکاشتکار عاجز آگئے ‘تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس بہاولپورتا احمد پور شرقیہ بیٹ میں تعینات چالاننگ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

آفیسرقیصر اعجاز بیلٹ نمبرB-228

کے ایل پی روڈ پرقانون کی خلاف ورزی اورلوڈنگ اوراورسپیڈگاڑیوں کوروک کر جرمانے کرنے کی بجائے ڈیرہ مستی بائی پاس کے قریب درختوں کی اوٹ میں اپنی گاڑی کھڑی کرکے دیہی علاقوں سے خانقاہ شریف موٹرسائیکلوں پرجانیوالے مریضوں اورزرعی ادویات کھادیں وغیرہ لینے کیلئے جانیوالے کاشتکاروں کواپناٹارگٹ کرکے انہیں نہ صرف بھاری جرمانے کرتے ہیں بلکہ ان کی موٹرسائیکلیں بندکرنے کی دھمکی دے کرفیملز کوبھی گھنٹوں سٹرک کنارے بٹھائے رکھتے ہیں متاثرہ افراد نے بتایاکہ مذکورہ بالاموٹروے آفیسرکواپنی مجبوری بھی بیان منت سماجت کے باوجودانہیں بھاری جرمانے کئے اوران کے پاس جرمانے کی رقم نہ ہونے پرانہیں گھنٹوں سٹرک کنارے بٹھائے رکھا گھروں سے پیسے منگواکرانہیں اداکیے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ معمولی سی غلطی پرانہیں 750 سے1000 روپے تک جرمانے کیے گئے ہیں جوانتہائی ظلم اورغریب آدمی کیلئے ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے کروناوائرس کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں اب موٹروے پولیس والے صرف روڈ کراس کرنے پرہی بھاری جرمانے وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اورڈی جی موٹروئے سے مذکورہ بالاموٹروے پولیس آفیسرکیخلاف سخت ایکشن کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں موٹروے آفیسرقیصر اعجاز نے کہاکہ جوبھی موٹرسائیکل سوار روڈ پرآئے گا اس کوضرورجرمانہ اداکرناپڑے گا۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -