دو گروپوں میں تصادم، 1قتل،ڈیرہ،خوفناک حادثہ 3جاں بحق

  دو گروپوں میں تصادم، 1قتل،ڈیرہ،خوفناک حادثہ 3جاں بحق

  

مظفر گڑھ،لنگر سرائے، ڈیرہ، ہارون آباد (خبرنگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)گھریلو تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جسمیں ایک شخص جانبحق تین افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار تھے، مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب گھریلو تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم ہوگیا تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جانبحق تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار تھے، جانبحق ہونے والے شخص کی نعش(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش آغاز کردیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گاجام پور روڈ کے قریب سنگم چوک پل ڈاٹ کے مقام پر خوفناک حادثہ، ٹرالر نے دو موٹرسائیکلوں پر سوارتین افراد کو ٹکر مار کر کچل دیا،تین افراد موقع پر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے معروف سنگم چوک پل ڈاٹ جام پور روڈ کے مقام پر ٹرالر ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی، تیزرفتاری کے باعث ہیوی ٹرالرنمبری Y.0274 نے دو موٹرسائیکلوں پر تین افراد موضع دلانہ کے محمدآصف زنگلانی ولد کریم بخش، گدائی شمالی کے غلام مصطفی زنگلانی ولد غوث بخش اور گیدڑ والا کے رہائشی محمد اقبال ولد نبی بخش کو ٹکر مارنے کے بعد ٹائر کے نیچے دے کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں تینوں افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے وقوعی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کے نیچے سے نکال کر نعشوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جبکہ پولیس تھانہ گدائی نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے ٹرالر کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی۔ جبکہ نواحی گاؤں چک نمبر 21تھری کے رہائشی نصیر کا بارہ سالہ بچہ نہر تھری آر میں ڈوب کر جان کی بازی ہا رگیا ریسکیو1`122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -