ن لیگ عوام، انصاف کی عدالتوں میں سرخرو ہوگئی،ملک خالد وارن

  ن لیگ عوام، انصاف کی عدالتوں میں سرخرو ہوگئی،ملک خالد وارن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے سردار ملک خالد وارن علاقے کے معززین سے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو برطرف کرنے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے امید ہے کہ اب اس جج کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم قرار دئیے جائیں گے اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے دباؤ میں دئیے گئے وہ بے قصور ہیں انصاف کا تقاضہ ہے کہ میاں نواز شریف کو باعزت طور پر الزامات سے بری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہمارا موقف رہا ہے کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے انکے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں تھا جبکہ پارٹی کی جانب سے فیصلہ سنانے والے جج کی ویڈیو بھی سب کے سامنے لائی گئی جس میں جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا اور آج عدلیہ کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو بے بنیاد سزا سنا کر انکی سیاسی ساکھ کو متاثر اور مسلم لیگ(ن) سے 2018 کے انتخابات میں مینڈیٹ چھینا گیا انہوں نے کہا کہ 2018میں جس طرح عوامی رائے پر شب خون مارا گیا آج و ہ سب کے سامنے عیا ں ہے دھاندلی اور انجینئر نگ کے ذریعے بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جبکہ میاں نواز شریف، مسلم لیگ(ن) عوام اور انصاف کی عدالتوں میں آج بھی سرخرو ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج کی برطرفی کے بعد انکے فیصلے بھی کالعدم قرار دئیے جائیں اور پارٹی قائد کو دی جانے والی بے بنیاد سزاکو فل الفور ختم کیا جائے اس موقع سردار ملک نوید خالدوارن, سجاد علی,پر سید آصف علی بخاری, ملک عثمان ڈاونج و دیگر علاقے کے معززین لوگ موجود تھے۔
خالد وارن