راجن پور:مختلف محکموں میں کئی اسامیاں خالی، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

  راجن پور:مختلف محکموں میں کئی اسامیاں خالی، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

  

جام پور (نامہ نگار) ضلع راجن پور میں تعلیم کے شعبہ میں ڈی ای او سیکنڈیری کی اسامی کئی ماہ سے خالی پڑی ہوئی عارٖضی طور پر ہیڈماسٹر عبدالحمید سے کام لیا جارہا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی ڈی ای او روجھان کی اسامی خالی پڑی ہوئی ہے۔ ڈرگ انسپکٹر راجن پور۔ ریونیو۔ اور ایس (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ڈی او بلڈنگ کی اسامی خالی ہے جس پر سب انجینئر سلیم ترین کام کر رہا ہے جس کے خلاف متعدد کیس انٹی کرپشن اور نیب میں چل رہے ہیں شہری جاوید احمد خان۔ غلام رسول خان نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری طور پر اسامیوں پر تقرری کرکے عوام کو حکومتی ثمرات سے استفادہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -