ٹک ٹاک اسلامی روایات کے منافی، ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

          ٹک ٹاک اسلامی روایات کے منافی، ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر

  

چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان)ٹک ٹاک اسلامی روایات و اقدار کے منافی کام کررہا ہے اسے فی الفور بند کیا جائے۔ شہباز خان غزلانی نے ہائیکورٹ ملتان میں رٹ پٹیشن دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جتوئی کے رہائشی شہباز خان غزلانی ایڈووکیٹ نے عمیر رزاق بھٹی اور فیصل اقبال ایڈووکیٹس کے توسط سے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جسٹس امیر بھٹی کی عدالت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں استدعا کی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

گئی تھی کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹک ٹاک آئین پاکستان کی اسلامک دفعات، بنیادی انسانی حقوق، رازداری، اسلامی ضابطہ حیات کی خلاف ورزی کررہا ہے جس پر اسے فوری طور پر بند کیا جائے اور اس کا ڈیٹا بھی فلٹر کیا جائے۔ جس پر جسٹس امیر بھٹی نے چیئرمین پیمرا اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -