ڈیرہ:ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے موبائل ایپ متعارف

  ڈیرہ:ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے موبائل ایپ متعارف

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی آسان ادائیگی کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی اور ای پے(e_pay) کے ذریعے ادائیگیوں پر اضافی رعایت کا بھی اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور احمد خان رند،ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر محمد فہیم اور انسپکٹر عامر عباس (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

شاہ نے چیمبر آف کامر س کے دفتر میں صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل اور سیکرٹری جنرل محمد مجاہد ملک سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کہ حکومت پنجاب نے کرونا کی صورتحال کے تناظر میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 20فیصد اور ای پے کے ذریعے 25فیصد اور پراپرٹی ٹیکس کی گھر بیٹھے آسان ادائیگی ای پے پنجاب پر 15فیصدرعایت دے کر ای پے پنجاب ایپ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 15فیصد تگ رعایت جبکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 25فیصد تک رعایت دی جا ئے گی اور یہ ادائیگیاں 30ستمبر 2020تک کی جا سکتی ہیں جبکہ بنکوں کے ذریعے ادائیگی پر پراپرٹی ٹیکس پر 10فیصد جبکہ ٹوکن ٹیکس پر 20فیصد رعایت دی جا ئے گی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور احمد خان رند نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے ٹریفک چالان بھی گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے اور حکومت پنجاب کے دیگر ٹیکسز بھی ادا کر سکتے ہیں۔

متعارف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -