حکومت مکمل اور بااختیار صوبہ بنانے کی راہ ہموار کرے، خواجہ شفیق

  حکومت مکمل اور بااختیار صوبہ بنانے کی راہ ہموار کرے، خواجہ شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب مکمل اختیارات کے ساتھ علاقہ کے عوام کی اولین ترجیح ہے کئی دہائیوں سے سیاسی قیادت نے ہمارے حقوق سلب کررکھے ہیں نقطہ ا?غاز کے طور پر انتظامی سیکرٹریٹ کو قبول کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں پر مشتمل تاجر نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے صوبہ بارے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
موجودہ اقدامات اگرچہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں لیکن ہم اسے اس لیے قبول کررہے ہیں کہ صوبہ کی جانب حکومت نے پہلا قدم اٹھایاجس کے لیے ہم حکومت کے شکر گزارہیں انہوں نے جنوبی پنجاب کے تاجروں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف مکمل صوبہ کا حصول ہے گروہی باتوں میں الجھ کرہمیں اپنے اندر خلفشار پیدا نہیں کرنا ایسا نہ ہو کہ ہمارے باہمی اختلافات کی وجہ سے ان قوتوں کا موء قف مضبوط نہ کریں جو جنوبی پنجاب کے عوام کو تخت لاہور کی جانب سے محکوم رکھنا چاہتے ہیں انہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیں خواجہ محمد شفیق نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعاون سے صوبہ کے حصول کی منزل کو قریب سے قریب کریں انہوں نے تاجرنمائندگان سے اپیل کی کہ اگرچہ حکومت کے اس فیصلہ پر کچھ لوگوں کو تحفظات ہیں لیکن مقاصد کے حصول کی خاطر اپنے تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تمام تر جدوجہد صوبہ کے حصول کے لیے کریں اجلاس سے ا?ل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے سینیئر وائس چیئرمین ممتاز علی بابر،جنوبی پنجاب چیمبر ا?ف سمال ٹریڈرز کے صدر شیخ بشارت شوکت،جنرل سیکرٹری ارشد باجوہ،ملتان کے چیئرمین احتشام الحق،صدر ظفر اقبال صدیقی،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک یونس جاوید،ضلعی چیئرمین چوہدری طارق کریم،ڈیرہ غازی خان کے صدر جان عالم لغاری،رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالسلام،بہاولپور کے صدر حافظ یونس وہاڑی کے صدر ارشاد بھٹی،ملتان ضلع کے صدرشیخ طاہر امجد،ضلع لودھراں کے صدر خواجہ عبید الرحمن،خانیوال کے صدر انعام اللہ قریشی،بہاولنگر کے صدر حمید احمد صدیقی،مظفر گڑھ کے صدر سید امیر حسین شاہ، راجن پور کے صدر علاؤالدین مزاری، لیہ کے صدر سیٹھ محمد اسلم،میلسی کے صدر شیخ محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبہ کے حوالہ سے انتظامی سیکرٹریٹ کا قیام صوبہ کی جانب پہلے قدم کے طور پر قبول کرتے ہیں مگر حکومت مکمل اور بااختیار صوبہ بنانے کی راہ ہموار کرے راجن پور،صادق ا?باد اور اسی طرح کے دور دراز کے تاجر اور عوام سرکاری ملازمین اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور نہیں جاسکتے جس سے ان کے کام میں ہرج اور ہزاروں روپے ا?نے جانے رہائش پر خرچ ہا جاتے ہیں جبکہ ا?گے کام ہو یا نہ ہو یہ کنفرم نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ صرف فوڈ اتھارٹی محکمہ کی کاروائی پر اگر دکان سیل کردے تو اسے ڈی سیل کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے خطہ کے باسیوں کی پریشانی کو مدنظر رکھ کر صوبہ بنا کر انہیں ریلیف دیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج،دھرنا پر مجبور ہو گی اور تب تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک صوبہ کا حصول نہ ہو کنونشن میں قرارداد پاس کی گئی کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے تاجروں کو ہفتہ میں ایک دن جمعہ کو لاک ڈاؤن کی اجازت دے کیونکہ جنوبی پنجاب کے تاجر معمول کے مطابق جمعہ کو چھٹی کرتے رہے ہیں لیکن کورونا کے باعث ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کی گئی جس سے جمعہ بھی چھٹی میں شمار ہونے لگا لہذا جنوبی پنجاب کے چھوٹے تاجر ہفتہ میں تین دن چھٹی نہیں کرسکتے ہمیں صرف جمعہ کی چھٹی کی اجازت دی جائے۔
خواجہ شفیق