خاتون وکیل کی کردار کشی پر نوجوان ایڈووکیٹ کی دھلائی

      خاتون وکیل کی کردار کشی پر نوجوان ایڈووکیٹ کی دھلائی

  

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر) خاتون وکیل پر آوازیں کسنے اور کردار کشی کرنے پر ساتھی وکیل کی بھری کچہری میں دھلائی کردی نوجوان وکیل نے کچہری سے بھاگ کر جان بچائی احالہ کچہری میدان جنگ بن گیا تفصیل کے مطابق شجاع آباد کچہری میں خاتون وکیل کے ہاتھوں وکیل کی دھلائی کا واقعہ اس

(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

وقت پیش آیا جب وکیل شہزاد اپنی ساتھی وکیل شازیہ ایڈوکیٹ پر آوازیں کسنے اور کردارکشی کرنے سے باز نہ آیا جس پر خاتون وکیل کا صبر کا پیمانہ لبز ہوگیا اور اس نے بھری کچہری میں وکیل شہزاد کی تھپڑوں اور جوتوں سے اس کی دھلائی کردی جس پر ساتھی وکلا بھی نہ بچا سکے وکیل شہزاد نے احاطے کچہری سے بھاگ کر اپنی جان بچائی اس موقع پر شازیہ ملک ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہ وکیل کی دھلائی کے بعد آئندہ کوئی بھی شخص خاتون وکیل سے بدتمیزی سے پیش نہیں آئے گااور نہ ہی نازیبا الفاط استعمال کرے گا شہزاد ایڈوکیٹ گزشتہ کئی رز سے مجھ پر آوازیں کس رہاتھا جس کی اس کو سزا ملی۔

کردار کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -