ماچھیوال:جعلی مرچ، مصالحہ جات بنانیوالی فیکٹریوں پر چھاپے مافیا کا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پرپتھراؤ

ماچھیوال:جعلی مرچ، مصالحہ جات بنانیوالی فیکٹریوں پر چھاپے مافیا کا فوڈ ...

  

ماچھیوال(نامہ نگار)جعلی مرچ مصالحہ بنانے والی فیکٹریوں پر(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پنجاب فوڈاٹھارٹی نے چھاپے مار کر کارروائی شروع کردی پنجاب فوڈ اٹھارٹی ماہا سعید فوڈ سیفٹی آفیسر وہاڑینے پولیس تھانہ ماچھیوال میں اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بشیر احمد ولدروشن دین،صدام حسین ولد غلام حسین،لالہ ولد سیفل،رانا عبد الجبار ولد محمد شریف،خضر ولد فقیر و دیگر نامعلوم افراد۔میں ماہا سعیدہمراہ ٹیم قریب 11 بجے دن چک نمبر19/W.B گئے جہاں پر ملزمان مذکوران جعلی مرچ اور مصالحہ جات کی پیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا 73 KG اور پیک شدہ شبیر فوڈکے پیکٹ 24KG،شمع فوڈ پیک 4kg،ساتھ خالی پیکنگ 1kg عدیل فوڈ کراچی،شمع انڈسٹری کراچی،تنویر فوڈ حیدر آباد،پنجاب فوڈ اٹھارٹی ایکٹ 2011 ترمیم شدہ 2016 کی دفعہ13,ib) ضبط بحق سر کار کر لیا گیا جبکہ موقع پر موجوف سیلنگ مشین،وزن کی مشین،اور پیکنگ کے آلات کو جوجودہ جگہ پر سیل کرنے لگے تو ملزمان نے مزاحمت شروع کر دی اور ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا۔۔ٹیم نے واپس آکر پولیس تھا نہ ماچھیوال سے بھاری نفری لیکر دوبارہ موقعہ پر گئے اور پولیس کی موجود گی میں مزکورہ جگہ کو سیل کر دیا گیا مذکورہ افراد نے کھانے پینے کی اشیاء کی جعلی اور ملاوٹ شدہ پیکنگ کر کے 2011 ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے انکے خلاف فوڈ اٹھارٹی ایکٹ2011 ترمیم شدہ2016 کی دفعہ31/1,22,23,24a کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس طرح پولیس تھانہ ماچھیوال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تیار کر کے فروخت کرتے ہیں۔

پتھراؤ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -