ضلع کونسل افسران کیخلاف مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت22جولائی تک ملتوی

ضلع کونسل افسران کیخلاف مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت22جولائی ...

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ترقیاتی منصوبوں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ضلع کونسل کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے متعلق درخواست پر وکلاء بحث کے لئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ پٹشنر نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سمیٹ ضلع کونسل کے ذمہ دار افسران کو فریق بنایا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پٹشنر محمد بشیر نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ برس ضلع کونسل کی جانب سے شہر کی متعدد یونین کونسلز میں ترقیاتی کام اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے جس میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن ہوئی۔ کرپشن میں ایکسیئن ضلع کونسل شہزاد منیر، ایس ڈی او سعید احمد بھٹی، سب انجینئرز چوہدری عارف اور فہیم احمد شامل ہیں۔ منصوبوں کے ٹینڈر جاری ہوئے مہنگے دام لگانے والوں کو ٹینڈرز جاری بھی ہوئے اور بعض مقامات پر تھرڈ کلاس کام کیا گیا جبکہ کئی جگہ کام ہوا ہی نہیں صرف کاغذوں تک محدود رہا اس پر اینٹی کرپشن کو کارروائی کی درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی فاضل عدالت کی توجہ اس جانب مطلوب ہے اور پٹشنر شواہد سمیت کرپشن کی نشاندھی کرنے کے لیے تیار ہے اس لیے کارروائی کرتے ہوئے قومی خزانے کو لوٹنے والے افسران کو سزا دی جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -