شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا زبردست تڑکا،شہری ہاف فرائی

  شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کا زبردست تڑکا،شہری ہاف فرائی

  

راجن پور، چھب کلاں، وجھیانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) گرمی بڑھتے ہی راجن پور شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے دورانئے میں کئی گھنٹوں کااضافہ ہوگیا جس سے شہری،بچے،بوڑھے اور خواتین سبھی کا بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گرمی سے بُرا حال ہو گیا شہریوں نے چیئر مین واپڈا اور چیف میپکو ملتان سے مطا لبہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ کی بجائے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کی جائے تاکہ شہری اس حوالے سے پیشگی انتظا مات کرسکیں۔کچا کھوہ وہاڑی روڈ فیڈر کی طویل لوڈشیڈنگ سے چھب کلاں، وجھیانوالہ اور ملحقہ چکوک کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے. گرم ترین موسم میں بجلی کا دس سے بارہ گھنٹے غائب رہنا معمول بن چکا ہے اگر بھولے سے بجلی آ بھی جائے تو وولٹیج پورے نہ ہونے کی وجہ سے بجلی بار بار ٹرپ کر جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی لاکھوں روپے کی الیکٹرانک اشیاء جل چکی ہیں لوڈشیڈنگ کے زیادہ دورانیے کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں. میڈیا کے رابطہ کرنے پر واپڈا حکام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس فیڈر پر لوڈ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں. اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہمارا لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔راجن پور میں گذشتہ روز سخت گرمی اوردن بھر گرم لُو چلتی رہی،شام چھ بجے تیز آندھی اور بادلوں کے چھانے سے موسم خوشگوار ہوگیا تیز آندھی کے باعث بجلی بھی بند کردی گئی جس کے باعث شہریوں کا مشکلات کاسا منا کرنا پڑا آندھی کے باعث کئی درخت،سائن بورڈ ز اور لوہے کی عارضی چھتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

ہاف فرائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -