ڈیرہ،سیکرٹریٹ کیخلاف سرائیکی پارٹی کا نویں روز بھی احتجاجی کیمپ

  ڈیرہ،سیکرٹریٹ کیخلاف سرائیکی پارٹی کا نویں روز بھی احتجاجی کیمپ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے سب سول سیکرٹریٹ کے خلاف اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حق میں نویں روز احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ راشد کلیم لنگاہ،(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

فلک شیر خان، فیصل خان شاہزیب خان سورج خان لنگاہ کے علاوہ درجنوں کارکنان شریک ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اللہ وسایا خان لنگاہ نے کہا کہ ہم سرائیکی عوام کے حقوق کی بازیابی انکے روزگارکے حصول سرکاری نوکریوں میں انکا حصہ دلانے کیلئے کیمپ لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بخوبی جانتے ہیں کہ سول سکٹریٹ میں اپر پنجاب کے افسران منتخب ہو کر آئیں گے جو کہ سرائیکی وسیب کے ساتھ غاصبوں جیسا سلوک کرتے ہیں جو کہ ہمیں قطعاً منظور نہیں پہلے صوبہ سرائیکستان کا قیام بعد میں سیکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لئیے اس کیمپ میں جوق در جوق شامل ہوں اور اپنی ماں دھرتی سے محبت کا ثبوت دیں۔

کیمپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -