8ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا، 30لاکھ56ہزار چھین کر فرار

    8ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا، 30لاکھ56ہزار چھین کر فرار

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے فیروزپورہ سلیم جاوید کے گھر آٹھ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی و طلائی زیورات مالیت(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

30لاکھ56ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے گلزار مدینہ مسجد کے باہر سے ہدایت علی کیبیٹے فواد علی سے موٹرسائیکل سوار دو افراد پرس و موبائل لیگئے جس میں نقدی سمیت مالیت30ہزار موجود تھا،خانیوال روڑ شکیل عباس سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ98ہزارچھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے آرے والی پل سیلز مین گاڑی محمد زوہیب،گارڈ وغیرہ سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر پسٹل سمیت نقدی25ہزار لیگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 19کسی کے قریب عبدالخالق سے دو نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 92ہزار لیگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری روڑ ندیم عباس کا موبائل مالیت7ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے ہوسٹل سے انیس الرحمن ودیگر افراد کے30موبائل، مبین مارکیٹ سے محمد یاسر کی موٹرسائیکل، تھانہ الپہ کے علاقے فاضل پور مالک علی کیگھر سے بھینس مالیت1لاکھ50ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد امجد کے گھر سے نقدی و سامان مالیت1لاکھ95ہزارجبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے رانا محمد بلال کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت4لاکھ21ہزار چوری ہوگئے۔

کارروائیاں تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -