مطالبات منظوری کیلئے کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈیرہ، خانیوال میں احتجاجی مظاہرے

مطالبات منظوری کیلئے کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈیرہ، خانیوال میں احتجاجی مظاہرے

  

ڈیرہ غازیخان،خانیوال (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

میں اضافہ نہ کر نے پر ڈ ی جی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن،صدر محکمہ انہار یونٹ حاجی گڈو دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے درجہ ایک سے درجہ چہارم سمیت سولہویں سکیل تک کے ملازمین کی نہ تو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا بلکہ مہنگائی کے تناسب کو نظر انداز کرتے ہوئے یوٹیلٹی الاونسز سمیت مختلف جو مراعات تھیں اس بجٹ میں اس کو بھی ختم کردیا جس سے چھوٹے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ پٹرول اور اشیاء خوردنوش سمیت ضروریات زندگی ملک میں آئے روز مہنگی ہورہی ہیں عمران خان الیکشن سے پہلے کچھ اور دعوے کر رہا تھا اور اب کچھ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اگر ریاست مدینہ بنانی ہے تومہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اورپنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گااحتجاجی مظاہرہ میں ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔حاجی محمدارشاد مرکزی صدر کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح ضلع خانیوال میں بھی سرکاری ملازمین گریڈ1تا16نے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اور راؤ محمدامجد ضلعی صدر ایپکا کی ہدایت پر سرکاری ملازمین نے محکمہ انہار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر محمد امتیاز رفیق، خورشید بدر، راؤ محمدامجد، شوکت علی، منیر احمد،حسنین حیدر سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی چوہدری شوکت علی،راؤ محمدامجد،حسنین یدر سہو، اور منیر احمد دولتانہ نے کہا ہے کہ ملازمین کو اپنے کاز کی خاطر یکجا ہونے اور مرکزی وصوبائی قائدین کی ہدایت کی روشنی میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منطور کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی انوہں نے قرار داد پیش کی کہ حکومت فوری طورپر15فیصد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرے بصورت دیگر احتجاجی پروگرام کا دائرہ کار اسلام آباد تک بڑھادیا جائے گا جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی تمام حاضرین اجتماعی نے قرار داد کی مکمل حمایت کی۔

مظاہرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -