سابق ایم این اے ملک لیاقت علی ڈوگر کی قرآن خوانی میں سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت، بزرگوں کی ہدایت،اقدار کو زندگی کا مشن بنا کر عوام کی خدمت جاری رکھوں گا،ملک عامر ڈوگر کا شرکاء سے خطاب،شاہ محمود قریشی کا چیف وہپ قومی اسمبلی، ملک عدنان سے ٹیلی فونک رابطہ،چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

  سابق ایم این اے ملک لیاقت علی ڈوگر کی قرآن خوانی میں سیاسی،سماجی شخصیات کی ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)سابق ایم این اے ملک لیاقت مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی سے خطاب کرتے ہوئے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ حقوق العباد کی سیاست ہمارے خاندان کاطرہ امتیاز (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

رہا ہے میرے والد سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر،سابق ایم این اے ملک لیاقت علی ڈوگر نے بھی عمر بھر انسان دوستی کو وطیرہ بنایا اورکردار سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے ان کی وفات ڈوگر خاندان کیلئے گہرا صدمہ ہے اور ناقابل تلافی نقصان ہے میں اپنے بزرگوں کی ہدایات واقدار کو اپنی زندگی کا مشن بناکر عوام کی خدمت کو جاری رکھونگا اورایصال ثواب کے حوالے سے قرآن خوانی کی محفل میں معززین شہریوں اورعمائدین کابے حد ممنون رہونگا اس موقع پر علامہ حامد سعید کاظمی اورمولانا علامہ فاروق خان سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈوگر خاندان کی سیاسی وسماجی خدمات بے مثال ہے ملک لیاقت ڈوگر کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہ ہوگا دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مخلوق کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں وہ سچے عاشق رسول تھے محب وطن سیاستدان اورانسان دوست رویوں کے مالک تھے اس موقع پر انہوں نے فلسفہ موت وحیات پر بھی روشنی ڈالی اور مرحوم لیاقت ڈوگر کے درجات کی بلندی ومغفرت کے ساتھ ساتھ ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم،ملک شوکت ڈوگر مرحوم،ملک لیاقت علی ڈوگر،ملک عمران ڈوگر مرحوم کیلئے خصوصی دعا کی قبل ازیں قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت کی اور حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،ملک عمران یوسف،ثقلین مہروی عیدی،عاصم گولڑوی،نعمان بختیار نے نعتیں پیش کیں جبکہ معروف صحافی ملک محمد اکمل وینس اور شاہد محمودانصاری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے قاری فیض احمد نے ختم شریف پڑھائی اورعلامہ حامد سعید کاظمی نے دعاکرائی جبکہ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی،علامہ حامد سعید کاظمی،ملک عبدالشکور ڈوگر،ملک حاجی عبدالغفار ڈوگر،ملک عدنان ڈوگر،بیرسٹر عثمان ڈوگر،مرحوم لیاقت علی ڈوگر کے فرزند ملک انیب ڈوگر سمیت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ملک عاشق علی شجراء،سابق ایم پی اے حاجی یاسین،ڈاکٹر جاوید صدیقی،ملک الیاس ڈوگر،ملک عباس ڈوگر،ملک جاوید ڈوگر،میاں جاوید قریشی،شاہد محمودانصاری،شیخ فہیم ایڈووکیٹ،میاں فریدقریشی،ملک ذوالفقار ڈوگر،شیخ جاوید اختر،رضوان عالم،اشرف ناصر،میاں قدیرقریشی،اختر عالم قریشی،چوہدری خالد حسین،اشرف ناصر،رانا عبدالجبار،عمران رشید سلہری ایڈووکیٹ،خالدرمضان جوئیہ ایڈووکیٹ،ملک یوسف رونگھا،صابرانصاری،میاں نعیم بیگ،عارف فصیح اللہ،فہداسحاق سانگی شیخ شوکت واجد،ایم سلیم راجہ،میاں فاروق،ڈاکٹر عرفان احمدپراچہ،رو ¿ف لودھی عامرخاکوانی،اورنگزیب بلوچ،چوہدری طارق نیاز،چوہدری فقیر حسین ایڈووکیٹ،قاضی اسلم جاوید،میاں ماجد،احسان خان سدوزئی،نعیم اقبال،عنایت علی قریشی،بابا یوسف گل،شفقت رحمان،سلیم شہزاد،لطیف انصاری،صابرقریشی،محمد علی قریشی،مٹھو گجر،چاچا غلام رسول،سینئر صحافی شوکت اشفاق بھٹی،مظہر جاوید،اشفاق احمد خان،ملک اشفاق،مشتاق انصاری،عارف محمود،رانا کاشف،خلیل گجر،مجید گجر،خورشید اکبر،عامر بھٹی،ظفرڈوگر،میاں رزاق،منیرہانس،نبیل راجپوت،علی ڈاہا،تصور حیات،ریاض بلوچ،الحاج اشرف قریشی،اعظم خان،جہانزیب دریشک،اضغر روکھڑی،آغا سہیل کامران،ملک حبیب ڈوگر،حفیظ سیال،شیخ محمد طاہر،سلیم رحمن میو،مرزا ندیم بیگ،وقاص نوازش،ملک فہیم شجراء،دانش خان،ندیم قریشی،طارق نیاز،حاجی یاسین،قمر ہاشمی،فاروق خان،عاصم سوڈان،شفقت رحمن،عمران لیاقت،فاروق شریف،سلیم بخاری،عامر خاکوانی،مرزا شاہ رخ بیگ،فہیم خان لودھی،اقبال عاربی،عبدالرحمن سیٹھی،حافظ اعجاز،مظہر مقبول،کنور زاہد،طارق گردیزی،شاہ زیب افشار،وحید رضا،مرزا سلیم بیگ،علی شیر بپی سمیت ودیگر شریک تھے۔ جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور پی ٹی آئی ملتان سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ان کے چچا ملک لیاقت ڈوگر مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا ملک صلاح الدین ڈوگر‘ ملک شوکت ڈوگر کے بعد ملک لیاقت ڈوگر کی وفات ڈوگر خاندان کیلئے ایک بہت بڑا حادثہ ہے۔ مرحوم نے بھرپور سیاسی زندگی گزاری اور پوری زندگی عوامی مسائل حل کرنے میں صرف کی۔ وزیر خارجہ نے مرحوم کی سیاسی و علاقائی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔

قرآن خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -