خانپور:منڈی مویشیاں میں کرونا ایس ا و پیز نظر انداز، حالات بگڑنے کا خدشہ

  خانپور:منڈی مویشیاں میں کرونا ایس ا و پیز نظر انداز، حالات بگڑنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان)منڈی مویشیاں میں بیوپاریوں اور خریداروں نے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیر دی ماسک اور دستانوں کا استعمال نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کا خدشہ خانپور کے چک 4/pکے قریب لیاقت پور روڈ پر ضلعی حکومت نے منڈی مویشیاں اس بنیاد پر قائم کرائی کہ وہاں آنے والے بیوپاری اور خریداروں سے مقامی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گی لیکن منڈی مویشیاں میں آنے والے بیوپاری اور خریداروں کی جانب سے ماسک اور دستانوں کا استعمال نہیں دیکھا گیا۔منڈی میں آنے والے لوگ ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر تے رہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر خان پور کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نا ہی کسی دیگر محکمہ کے آفیسر نے وزٹ کر کے انہیں پھر سے ہدایات دینے یا انہیں وارننگ دینے کی کوشش کی ہے۔شہریوں نادر خان،بلال احمد،عبدالرحمان،شاویز ویگر نے ڈی سی رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔خدشہ