جام پور:ہلاکت کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او کی آج عدالت پیشی، مدعی پارٹی سے راضی نامے کیلئے رابطے تیز، ذرائع

  جام پور:ہلاکت کیس میں مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او کی آج عدالت پیشی، مدعی ...

  

جام پور (نامہ نگار )حوالات میں مبینہ طور غیر قانونی طور پر گرفتار قیدی پر تشدد کرنے سے ہلاکت کے کیس میں مرکزی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ملزم ایس ایچ او سٹی کی اج مورخہ 16 جولائی کو ضمانت کی کنفرمیشن کے لیے پیشی ہو گی۔ دوسری طرف کیس کے مدعی سے صلع کے لیے کوشیں جاری ہے۔ سیاسی لوگوں کی وجہ سے صلع کے قوی امکان ہیں۔ جام پور تھانہ سٹی میں غیر قانونی طور پر حاجی پور کے علاقہ سے ملزم ملازم حسین مکول کو ناجائز اسلحہ کے جرم میں پولیس تھانہ سٹی جام پور نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ تشدد سے وہ ہلاک ہو گیا۔ ڈی پی او راجن پور کے حکم پر ایس ایچ او سٹی اختر ہجبانی۔ تفتیشی طالب حسین لنڈ۔ اور تین سپائیوں کے خلاف دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں ایس ایچ او سٹی نے عبوری ضمانت کر الی جبکہ باقی ملزمان کوراجن پور جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ایچ او اختر ہجبانی نے ضمانت پکی کرانے کے لیے کوشیش تیز کر دی ہیں۔ آج عدالت میں پیشی ہے۔ دوسری طرف مدعی پارٹی سے صلع کے لیے سیاستدانوں کے توسط سے کوشیش جاری ہیں۔ اگلے ماہ تک صلع کو قوی امکاں بتایا جارہا ہے۔

ذرائع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحران دربحران کا شکارہوچکاہے، بجلی،چینی،پٹرول بحران کے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

بعدآٹا بحران سے ملک دوچارہونے جا رہاہے، ابھی تک حکومتی کارکرگی کے نمایاں کارناموں میں سیاسی عدم استحکام بدانتظامی اور حکومتی وزراء کے لطیفوں جیسے بیانات کے علاوہ کچھ نہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے حکومتی ممبران اسمبلی اپنے2سالہ اقتدار میں ضلع بھر کے کسی ایک حلقہ کیلئے بھی کوئی ایک میگاپروجیکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ارباب اقتدار سے ملاقاتوں میں سیلفیوں اورچند افراد کے تبادلہ کے علاوہ ترقیاتی پروجیکٹس کی کوئی بات نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ اس مشکل حالات میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑسکتے وہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہروقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا یوٹرن حکمران ہرآئے روز نیا شوشہ چھوڑکر پھر یوٹرن لیلیتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو ضلع بنانے کی خبروں کا خیرمقدم کرتے ہیں اگرکوٹ ادو ضلع بنا تو سنانواں تحصیل کی بحالی ناگزیر ہے اورمیونسپل کمیٹی قصبہ گجرات،محمودکوٹ کی اپ گریڈیشن کی بھی بھرپورحمایت کریں گے، انہوں نیکہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے مرتب حقاظتی تدابیر پر عمل کرکے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پرآپس میں میل جول میں کمی رکھیں اور احتیاطی تدابیر کا استعمال ہی اس موذی وائرس سے بچاؤ کا واحدحل ہے، عید کے بعد انشائاللہ حالات بہترہوں گے اور پھر سے سیاسی سرگرمیوں مزید بڑھائیں گے، اس سے قبل انہوں نے یونین کونسل پتی غلام علی پر ملک ثناء سنانواں کے رہائش گاہ پر تشریف لے گئے جہاں پرانہوں نے یونین کونسل پتی غلام علی میں احباب کے ساتھ بھرپوردن گذارا۔

ذیشان گورمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -