ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق کا جیل کا دورہ،10قیدی رہا کرنے کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق کا جیل کا دورہ،10قیدی رہا کرنے ...

  

وہاڑی(بیوروپورٹ،نامہ نگار)ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی خالد اسحاق نے سول جج راجہ زاہد حسین کے ہمراہ(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ڈسڑکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرو ن جیل مختلف بارکوں کا وزٹ کیا اور اسیران کے مسائل سنے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے اس موقع پر کہا کہ جیل میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے تاکہ اسیران کو کورونا سے بچایا جا سکے انہوں نے اس موقع پر جیل کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اور دیگر افسران موجود تھے ایڈ یشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے اس موقع پر 10اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -