لیہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق کا جیل کا دورہ، بیرکس کا معائنہ

  لیہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق کا جیل کا دورہ، بیرکس کا معائنہ

  

لیہ (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ محمد عاشق نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر اندرون جیل ہسپتال،کچن،نو عمر وارڈمیں قائم سکول اور دیگر بارکس کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

اینڈ سیشن جج محمد عاشق نے سکیورٹی،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیااور تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کی رہائی کے احکامات بھی دیے۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی بھی ہمراہ تھے۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -