مظفر گڑھ،پانی کی عدم فراہمی پر کسانوں کا حکام کیخلاف مظاہرہ

  مظفر گڑھ،پانی کی عدم فراہمی پر کسانوں کا حکام کیخلاف مظاہرہ

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ہیڈ کاظمی سے روہیلانوالی مائینر کیلئے منظور شدہ نہری پانی 160 کیوسک ہے مگر انہار حکام 40 کیوسک نہری پانی فراہم کررہا ہے جس پر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

گزشتہ روز کسانوں اللہ بچایا ' عابد سنارا' کامران شاہ' دلدار حسین' ملک زاہد عباس' مرتضیٰ خان' محمد جاوید' اللہ بخش سمیت دیگر نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی متاثرین کا کہنا تھا کہ ایکسئین انہار مظفرگڑھ اور ٹھیکیدار نے ملکر اس مائینر کی نامکمل بھل صفائی کرائی اور لاکھوں روپے ڈکار گئے جبکہ بھل صفائی کی مٹی رابطہ کارپٹ روڈ پر ڈال دی جس سے راہگیروں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے اور اب تک درجنوں حادثات کے نتیجہ میں متعدد افراد اپاہج ہو چکے ہیں انہوں نیکہا کہ ایکسئین انہار زین ملک نے مذکورہ مائینر میں منظورشدہ نہری پانی کی فراہمی ' بھل صفائی کے نتیجے میں پختہ سڑک سے فوری مٹی نہ اٹھائی تو زبردست احتجاج کیا جائے گا اور عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

مظاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -