راجن پور:ضلع کونسل ملازمین کی 6ماہ سے تنخواہ بند، گھروں میں فاقے

راجن پور:ضلع کونسل ملازمین کی 6ماہ سے تنخواہ بند، گھروں میں فاقے

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) ضلع کونسل کے واٹر سپلائی ملازمین گزشتہ6ماہ کی تنخواہوں سے محروم نوبت فاقوں تک جاپہنچی دکانداروں نے ادھار دینا بند کردیا متاثرہ ملازمین (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی ضلع کونسل کے ملازمین عرصہ دراز سے اپنی جائے تعیناتی پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھے ہیں جہاں سے کنفرم سٹے آرڈرز بھی جاری ہوچکے ہیں اسکے باوجود ضلع کونسل ڈیفنکٹ ہونے پر ان ملازمین کو راجن پور سے تو شیڈول آف سٹیبلشمنٹ میں شامل کردیا گیا لیکن لاہور سے شیڈول آف سٹیبلشمنٹ منظور ہوکر نہ آیا ہے جسکی وجہ سے سابق ضلع کونسل ان ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکاری ہے ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ان ملازمین سے تاحال تنخواہیں جاری نہ کرنے کے باوجود کام لیا جارہا ہیملازمین ملازم حسین، فیض کریم، عبدالصمد، سید صفدر شاہ، غلام عباس، کریم بخش، بلال عرفان، سجاد شاہ و دیگرکے مطابق 6ماہ کی تنخواہوں کی تاحال ادائیگی نہ ہونے پر ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کردیا اوپر سے عید قربان قریب آچکی ہے قربانی کا جانور اور بچوں کے جوتے کپڑے بھی نہیں خرید سکتے لوگ عید قربان پر جانور قربان کرینگے جبکہ ہم اپنی اور معصوم بچوں کی خواہشات اور خوشیاں قربان کرینگیمتاثرہ ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر راجن پور سے نوٹس لیکر جلدازجلد تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

فاقے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -