احمد پور لمہ،نہر میں شگاف، متعدد مکان منہدم، فصلیں متاثر، غریبوں کی نقل مکانی

  احمد پور لمہ،نہر میں شگاف، متعدد مکان منہدم، فصلیں متاثر، غریبوں کی نقل ...

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) نواحی علاقہ احمدپورلمہ دربار فاضل شاہ کے قریب احمدواہ نہر میں پڑنے والا شگاف دوسرے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

روز بھی پر نہ ہوسکا شگاف کے باعث نہری پانی داخل ہونے سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے صادق آباد کے نواحی علاقہ احمدپورلمہ دربار فاضل شاہ کے مقام پر احمدواہ نہر میں پڑنے والا 40 فٹ شگاف دوسرے روز بھی عملہ آبپاشی کے ایڈی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود بھی پر نہ ہوسکا نہر میں دوسرا روز شگاف ہونے باعث نہر کے پانی نے قریبی بستی کے متعدد مکانات کو تباہ کردیا جس سے غریب محنت کشوں کی جمع پونجی گندم،مویشیوں کا بھوسہ بھی پانی میں بہہ گیا غریب محنت کش لوگ بچوں سمیت نہر کناروں محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے احمدواہ نہر میں شگاف نہر کنارے پر درخت کے جڑ سے گرنے کے باعث شگاف پڑا، عملہ آبپاشی کے تاخیر سے امدادی کاروائیاں کرنے پرشگاف بڑا،ہونے والے متاثرین نے کہا کہ شگاف کے شروع ہوتے ہی ہم نے متعلقہ نہر کے عملہ کو اطلاع دی تھی لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی اور نہر کا عملہ بھی کئی گھنٹوں پر موقع پر پہنچا نہر میں پڑنے والے شگاف کو دوسرا روز ہو چکا ہے آبپاشی عملہ کی غفلت اور تاخیر کی وجہ سے ہمارے مکانات جمع پونجی گندم بھوسہ بھی نہری پانی میں بہہ گیاہے نقصانات کا ازالا کیا جائے۔

نقل مکانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -