ہارون آباد:وزیراعظم کا گرین پاکستان منصوبہ فلاپ ہونیکا خدشہ

    ہارون آباد:وزیراعظم کا گرین پاکستان منصوبہ فلاپ ہونیکا خدشہ

  

ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں وزیر اعظم کا گرین پاکستان منصوبہ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

عدم توجہی کے باعث مرجھانے لگا، تفصیلات کے مطابق 6ماہ قبل ہارون آباد بہاولنگر روڈ کے کناروں پر گرین پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز بڑے زور و شور کیساتھ کیا گیا اور سڑک کنارے درخت نما پودے لگائے جوکہ عدم توجہی کے باعث سوکھ کر تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں اور یوں گرین پاکستان کا منصوبہ دوسرے منصوبوں کی طرح عوام کا منہ چڑا رہا ہے، شہریوں وقاص،عثمان، حذیفہ،ابراہیم، عمر و دیگر نے حکومت پنجاب اور گرین پاکستان کے نعرے کے خالق وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین منصوبے پر ہونے والے خرچ کا آڈت کروائیں اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

منصوبہ فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -