شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے بداخلاقی ،ملزم کی عبوری ضمانت 28جولائی تک ملتوی، متاثرہ کی خود سوزی کی دھمکی

  شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے بداخلاقی ،ملزم کی عبوری ضمانت 28جولائی تک ...

  

ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کوبداخلاقی کا نشانہ اور ویڈیوز بنانے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

والے ملزم کی عبوری ضمانت 28 جولائی تک ملتوی کر دی دوسری جانب متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر پولیس کو خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم نعمان جٹ نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف خاتون مسرت مائی نے یکم جون کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے مدعیہ کی 16 سالہ بیٹی (س) کا رشتہ مانگا تھا اور اسی تناظر میں بیٹی سے ناجائز تعلقات قائم کیے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض حالت کی ویڈیوز بھی بناتا رہا بیٹی جب 6 ماہ کی حاملہ ہوئی تو تکلیف ہونے پر مدعیہ کو علم ہوا جس نے ملزم کے والد کو بیٹی کی رخصتی لینے پر زور دیا لیکن ملزم کا باپ بھی انکاری ہوگیا۔ پھر بیٹی بغیر باپ کے ماں بنی ہے اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے عدالت رجوع کیا تھا۔ تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے مذکورہ اوباش ملزم سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرلی ہے جس وجہ سے کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی اگر اسے انصاف نہ ملا تو اہل خانہ کے ہمراہ تھانہ قادرپورراں کے سامنے خودسوزی کرلے گی۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -