دوران آپریشن حاملہ خاتون جاں بحق،عطائیوں کیخلاف کارروائی شروع

  دوران آپریشن حاملہ خاتون جاں بحق،عطائیوں کیخلاف کارروائی شروع

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) خود کو لیڈی ڈاکٹر اور ڈاکٹر ظاہر کر کے حاملہ خاتون کا آپریشن کر دیا‘ دوران آپریشن خاتون جاں بحق ہو گئی‘ پولیس نے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

مطابق صادق آباد کے رہائشی واحد بخش نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنی بہو شازیہ بی بی جو کہ حاملہ تھی کا چیک اپ کروانے کیلئے علی نواز میموریل ہسپتال میں لے گیا جہاں پر موجود خاتون مبین جو خود کو لیڈی ڈاکٹر کہتی تھی نے میری بہو کا آپریشن کرنے کا کہا اور ملزم وزیر احمد کو سرجن بنا کر میری بہو کو آپریشن تھیٹر میں لے گئے اور اس کا آپریشن شروع کردیا‘آپریشن خراب ہونے پر میری بہو کی موت واقع ہو گئی بعد میں معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر جعلی ہیں اور انہوں نے میری بہو کا غلط آپریشن کر کے اسے قتل کر دیا‘ پولیس نے سسر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دیہے۔

عطائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -