رحیم یارخان:چوری کی10وارداتیں، لاکھوں روپے کا سامان پار

  رحیم یارخان:چوری کی10وارداتیں، لاکھوں روپے کا سامان پار

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) چوری کی 10 وارداتوں میں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ ایل سی ڈی‘ آلات جراحی‘ رکشہ‘ سامان کریانہ‘ موبائل فون اور مویشی چرا کر فرار تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی شفیع ٹاؤن کے رہائشی راشد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 7 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کی نقدی طلائی زیورات اور ایل سی ڈی چرا لی‘ دوسری واردات ٹھل حمزہ کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان سجاد احمد وغیرہ نے 5 لاکھ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

10 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات شیخ زید ہسپتال میں ہوئی جہا 2 ملزمان عمران مسیح وغیرہ نے 22 لاکھ 50 ہزار روپے 496 روپے مالیت کے آلات جراحی چرا لیے‘ چوتھی واردات خدا بخش ڈاہر کے رہائشی غلام نبی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا‘ پانچویں واردات بانو مارکیٹ کے رہائشی ذوالفقار علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات آدم آرائیں کے رہائشی اعجاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات غازی پور کے رہائشی محمد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم محمد اجمل نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا رکشہ چرا لیا‘ آٹھویں واردات ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی فاروق احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان اسد وغیرہ نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ نویں واردات اللہ آباد کے رہائشی مختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 8 ملزمان محمد یونس وغیرہ نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ دسویں واردات چک 70 کے رہائشی محمد ارسلان کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد جاوید وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -