نو سرباز سرگرم، احساس پروگرام کا جھانسہ دیکر لوٹ مار
جن پور (نامہ نگار) نوسرباز گروہ نے احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر خواتین کو نقدی زیوارات موبائل سے محروم کر دیا واردات کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرا دی تاہم نو سر باز گروہ واردات کے بعد فرار تفصیلات کے مطابق خان بیلہ کے رہائشی محمد معین پنوار نے پولیس کو تحریری درخواست دی کہ میری والدہ عقیلہ بی بی گھر سے شہر گھریلو سامان لینے جا رہی تھی کہ ہائی اسکول خان بیلہ کے ساتھ ایک نوسرباز موٹر سائیکل پر آیا اور کہا کہ آپ کے احساس پروگرام کے تحت تیس ہزار روپے نکلے ہیں آپ فوٹو بنوائیں اور اس نے میرے زیورات موبائل نغدی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
شاپر میں ڈال کر اپنے موٹر سائیکل پر رکھی اور فوٹو بنانے کے بعد رفو چکر ہو گیا واردات کی اطلاع ملتے ہی خان بیلہ پولیس موقع پر پہنچ گی تاہم نوسرباز گروہ فرار ہو گیا پولیس تھانہ شیدانی شریف نے نوسرباز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
لوٹ مار